اسد عمر 112

عوام کا جذبہ دیکھ کر کوئی شک نہیں کہ 11 نومبر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہونے جا رہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہاہے کہ عوام کا جذبہ اور تنظیموں اور پارلیمانی ممبران کی تیاری دیکھ کر کوئی شک نہیں کہ 11 نومبر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہونے جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ پچھلے تین دن میں خیبر پختون خواہ اور پنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویڑن کے لانگ مارچ کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوںنے کہاکہ الحمد اللہ عوام کا جذبہ اور تنظیموں اور پارلیمانی ممبران کی تیاری دیکھ کر کوئی شک نہیں کہ 11 نومبر اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہونے جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں