حافظ نعیم الرحمن 48

عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

لاہور(رپورٹنگ آن لائن))امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ کرے اور قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ لیوی اور ناجائز ٹیکس ختم کرنے کے بجائے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ یہ اضافہ متوسط اور غریب طبقے کو توڑ کر رکھ دے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ صنعتوں اور کاروبار کو برباد کر دے گا۔

انہوں نے کہاکہ انتہائی مہنگی بجلی اور گیس نے پہلے ہی ہر چیز کی قیمت میں آگ لگائی ہوئی ہے، عوام پر مزید ہتھوڑے چلائے جا رہے ہیں جو ناقابل قبول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں