وزیر اعظم 170

عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو مایوس کر رہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو مایوس کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو مایوس کر رہے ہیں، ان کی جھوٹ پر مبنی سیاست آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں واپس آنے کی بے چینی ہے، اور وہ کرسی کے لئے ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں