عمران خان 112

عمران خان کو ڈاکٹروں نے سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کیلئے گرین سگنل دیدیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ڈاکٹروں نےسیاسی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے گرین سگنل دے دیا،ذرائع کے مطابق عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گے، عمران خان ہفتہ کوانتخابی مہم کے لیے اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،

کارکنوں اور رہنماں کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں کے لیے شیڈول کی تیاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں