مریم اورنگزیب 170

عمران خان نے تین سال میں ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے ‘مریم اورنگزیب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب تین سال میں ملک کا حال کیا سے کیا کر دیا، ڈالر کی قیمت173، مہنگائی کی قیامت اور معیشت کی تباہی ،آپ سے ملک نہیں چل سکتا، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ،اس ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں، استعفیٰ دیں۔

اپنے بیان میں انہو ںنے کہاکہ آئی ایم کے حوالے عوام اور ملک کو کر دیا،ملکی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی میں پہنچا دی شرم کریں،بجلی کی قیمت11 روپے سے 24 روپے یونٹ کر دی، گیس کی قیمت 600 سے 1400 پر پہنچا دی ،عمران صاحب آپ نے آٹا 35 سے 80، چینی 53 سے 120 پر پہنچا دی ۔نواز شریف کے پانچ سال عوام کو چینی 55 رہی،عمران صاحب آپ کے دور میں گھی 142 اور خوردنی تیل 340 ہوگیا۔پٹرول 70 سے 138، ڈیزل 75 سے 135 پر پہنچا دیا۔دوائی کی قیمت میں 300 فیصد ظالمانہ اضافہ کیا ۔

چائے کی قیمت 10 سے 25 کردی، نان کی قیمت 8 سے 25 ہوگئی، یہ کیا غریبوں کا احساس؟۔ تین سال میں عمران صاحب نے جھوٹ پہ جھوٹ بولا، قوم کو دھوکے پر دھوکہ دیا۔تین سال میں عوام کو لوٹا اور صرف اور صرف جھوٹ بولا،ملک کی فارن پالیسی کا جنازہ نکال دیا، ملک کی خارجہ اور معاشی پالیسی کا جنازہ نکال دیا،ملک کے قومی اداروں کو متنازعہ اور ان کا تماشہ بنا دیا،تین سال میں ملک کو تاریخی مقروض کر دیا ہے،تین سال میں روزگار کا جنازہ نکال دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں