فیاض چوہان 109

عمران خان اور عوام مل کر جلد عالم سو اور کرپٹ ٹولے کا احتساب کریں گے’ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن چلتی حکومت کو گرانے کے لیے آلہ کار بنے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام کو مہنگائی سے پریشان کرنے میں مولانا فضل الرحمن کا بڑا ہاتھ ہے۔عمران خان اور عوام مل کر جلد عالم سو اور کرپٹ ٹولے کا احتساب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں