علیمہ خان 12

علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر

راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان کے خلاف26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔مقدمے کا فیصلہ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث یکم اکتوبر تک مؤخر کیا گیا ہے۔

عدالت نے 22 ستمبر کو علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف مقدمے کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ جمعے کو سنایا جانا تھا۔علیمہ خان کے وکیل حتمی دلائل دینے کیلئے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں