کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال برصغیر کے عظیم مفکر، شاعر، اور رہنما تھے جنہوں نے مسلمانوں میں بیداری، اور آزادی کا شعور اجا گر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کا فلسفہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انکی تعلیمات ہمیں اتحاد، خود داری اور مسلسل جدوجہد کا درس دیتی ہے۔
جو موجودہ حالات میں پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لئے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات کراچی میں مرکزی اور ٹاؤنز کے ذمہ داران اور ورکرز کے اجلاس سئے خطاب میں کہی۔ علامہ اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہچان پاکستان اقبال کے نظریات کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے اور نوجوان نسل کو انکے پیغام میں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان اقبال کی فکر کو سمجھیں اور اسے عملی زندگی میں اپنائیں۔ تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور باوقار ریاست بنایا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقبال کے کے خوابوں کی تعمیر کے لئے قومی یکجہتی، انصاف اور ترقی کے اصولوں کو فروغ دیا جائے گا۔ نہوں نے مذید کہا کہ پاکستانی قوم باشعور ہے اوروہ اس عظیم مفکر کے یوم وفات پر عہد کریں کہ پاکستان کو اقبال کے نظریئے کے مطابق ایک مثالی ریاست بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصول اور علامہ اقبال کا ویژن ملک کی کامیابی کا راستہ ہے میری پہچان پاکستان ایک نظریاتی وطن پرست تحریک ہے جو سیاست میں شرافت اور ریاست پہلے سیاست بعد میں کی سوچ کی خالق ہے۔
ہمیں ملک کو ہر حال میں مقدم رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہماری سوچ کو پزیرائی ملی ہے عوام چاہتے ہیں کہ نئی سوچ کو ایوانوں میں پہنچایا جائے۔ خواتین بھی متحرک ہیں۔ ایم پی پی نے روایتی سیاست کو بدل دیا ہے۔ ہم ملک بھر میں پاکستان عظیم ریاست اور ترقی ہمارا ویژن کی سوچ کے ساتھ جڑنے والوں کو جلد خوش خبری دیں گے۔









