لاہور (رپورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹرخزاں 2025 میں میٹرک، انٹر میڈیٹ، بی۔ایڈپروگرامز اور سر ٹیفکیٹ کورسز میں داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 11اگست مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے/بی کام)،بی ایس (متبادل ایم اے)، بی بی اے، ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے علاوہ پوسٹ گریجواٹ ڈپلوماز میں داخلے جمع کروانے کی تاریخ 18اگست ہے۔ جاری طلبہ اگلے سمسٹر کے لیے بذریعہ CMSانرولمنٹ25 اگست تک کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا کہ طلبا و طالبات کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اوپن یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اپنا داخلہ فارم جمع کروائیں تاکہ جلد از جلد داخلہ ممکن ہو سکے۔