پارلیمنٹ 14

عراق کا آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کیلئے ایران سے خصوصی رعایت کا مطالبہ

بغداد(رپورٹنگ آن لائن) عراق نے آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کیلئے ایران سے خصوصی رعایت کا مطالبہ کر دیا۔

عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر ہیبت الحلبوسی اور ایرانی ہم منصب محمد باقر قالیباف کے درمیان ملاقات ہوئی، انہوں نے تیل برآمدات کیلئے آبنائے ہرمز میں خصوصی حیثیت مانگ لی۔

الحلبوسی نے کہا کہ عراق علاقائی صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، باقر قالیباف نے کہا کہ ایران عراق کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں