صوفیہ احمد 165

عبرتناک سزائیں نہ ہونے کی وجہ سے جنسی زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں’ صوفیہ احمد

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے پاکستان میں بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ اگر ان واقعات کی روک تھام کرنی ہے تو ایسے قوانین بنانے ہوںگے جس میں ایک ماہ میںٹرائل مکمل کر کے مجرموںکو عبرتناک سزائیں دی جائیں۔”این این آئی ” سے خصوصی گفتگوکرتے انہوںنے کہاکہ جوکیسزمیڈیا میں ہائی لائٹ ہو جاتے ہیں ان پر شروع میں تیزی سے پیشرفت ہوتی ہے لیکن جب وہ میڈیوںکی نظروں سے اوجھل ہوتے ہیں تو یہ کیسز انہی کیسز کی طرح آگے بڑھتے ہیںجو یہاں کامعمول ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موثر قوانین اور ان پر عملدرآمدکر کے عبرتناک سزائیں نہ دینے کی وجہ سے جنسی زیادتی کے واقعات میں کئی گنااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا چلا جارہاہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں نے اس کے خلاف آواز بلندکی تو مجھے اور میرے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں