عبدالعلیم خان 10

عبدالعلیم خان نے گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے کی بلاول کی پیشکش قبول کر لی

اسلام آباد/لاہور(رپورٹنگ آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلستان میں مل کر حکومت بنانے کی پیپلز پارٹی کی پیشکش قبول کر لی ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس دوران گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں مختلف عہدوں کے لئے عبدالعلیم خان سے حمایت کے بارے گفتگو کی ، عبدالعلیم خان نے بلاول بھٹو زرداری کی پیشکش قبول کر لی اور کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔صدر آئی پی پی عبد العلیم خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعلی ، سپیکر اور دیگر عہدوں پر انتخاب کے لئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے ،

وزیر اعلی، سپیکر اور دیگر عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ بلاول بھٹو سے خوشگوار اور مثبت بات چیت ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں