لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عام آدمی کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جائیں گے،
وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بھر کے 313رمضان بازاروں میں ضروری اشیا صرف 2018 کے نرخ پر فراہم کی جائیں گی، چینی کی قیمت میں کمی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، کسی کو غریب آدمی کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آٹا، چینی اور دیگر ضروری اشیا کے نرخ میں اضافہ برداشت نہیں، مہنگائی چیلنج ہے لیکن ختم کر کے دم لیں گے۔









