اعداد و شمار 8

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ساڑھے تین فیصد تک کمی

لندن(رپورٹنگ آن لائن)بین الاقوامی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور نرخ ساڑھے تین فیصد تک نیچے آ گئے۔ لندن اور نیویارک کی اجناس منڈیوں سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں نے پیش گوئی کی کہ مشرقِ وسطی کے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی پیداوار بتدریج بحال ہونے اور بلند قیمتوں کے باعث عالمی طلب سست پڑنے سے آئندہ برس منڈی میں یومیہ بیس لاکھ بیرل اضافی تیل دستیاب ہوگا۔

توانائی کے ماہرین کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی رسد طلب سے کہیں زیادہ بڑھ چکی جس کے نتیجے میں قیمتوں پر دبا برقرار اور آئندہ مہینوں میں نرخوں میں مزید استحکام یا کمی کا امکان۔ اقتصادی مبصرین نے اس صورتحال کو تیل درآمد کرنے والے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں