آصف علی زرداری 43

صدرِ کا دہشت گردی کا خطرہ ناکام بنانے کے دوران جان قربان کرنے والے بہادر شہری لیاقت کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل کوہاٹ کے قریب دہشت گردی کا خطرہ ناکام بنانے کے دوران جان قربان کرنے والے بہادر شہری لیاقت کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ شہید لیاقت جیسے بہادر شہری دہشت گردی کے خلاف قومی استقامت، حب الوطنی اور اجتماعی شعور کی روشن مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بیرونی مداخلت کی وجہ سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔صدر مملکت نے خاص طورپر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو شہید لیاقت کے اہلِ خانہ کو قوم کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا پیغام پہنچانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں