آصف علی زرداری 13

صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔صدرِ مملکت نے فتنہ الخوارج کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری کو سراہا۔

ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے سرغنوں کا خاتمہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کے خلاف اہم کامیابی ہے،قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں