آصف علی زرداری 110

صدر مملکت آصف علی زرداری کا چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

صدر مملکت نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں