صدر آصف علی زر داری 76

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد ()صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں