آصف علی زرداری 8

صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایئرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔

صدر آصف علی زرداری سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ جائیں گے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے، چوہدری شجاعت حسین ملکی سیاست میں مفاہمت، سیاسی رواداری اور مذاکرات کے حامی رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں