عمران خان 247

صحت کے شعبے میں انقلاب لارہے ہیں، وزیر اعظم عمران

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں انقلاب لارہے ہیں۔اتوار کو ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صحت کے شعبے میں انقلاب لارہے ہیں،

پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں ہیلتھ کارڈ سے لوگ علاج کراسکیں گے، پختونخوامیں تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیا گیا ہے، پنجاب میں بھی تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جارہے ہیں، ہیلتھ کارڈکی سہولت ترقی یافتہ ملکوں میں بھی نہیں۔ اس کے علاوہ ہم اوقاف ، متروکہ وقف املاک اور سرکاری زمینوں پراسپتال بنوائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں