نمرہ شاہد 57

صبا قمر پاکستان کی مائیکل جیکسن ہیں،نمرہ شاہد

کراچی(رپورٹنگ آن )اداکارہ نمرہ شاہدنے کہاہے کہ مجھے لگتا ہے جس طرح صباقمر معیاری کام کررہی ہیں اس طرح کا کام شاید ہی کوئی کرسکتا ہے،وہ پاکستان کی مائیکل جیکسن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی بائیوپک مائیکل خبروں میں ہے جس میں کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی زندگی کے نشیب و فراز کو عکس بند کیا گیا ہے ۔شہرت یافتہ فنکار مائیکل جیکسن کے پاکستان میں بھی فین کم نہیں، ایسی ہی ان کی ایک فین اداکارہ نمرہ شاہد بھی ہیں ۔حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے ڈرامے ایک اور پاکیزہ میں نور بھری کا کردار کرنے والی اداکارہ نمرہ شاہد نے ایک انٹرویو میں فلم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ مائیکل جیکسن کی بہت بڑی فین ہیں، کنگ آف پاپ پر بننے والی بائیوپک دیکھ کر رو پڑی تھیں۔

نمرہ نے مائیکل کے بھتیجے جعفر جیکسن کی بھی تعریف کی اور کہا کہ جعفر جیکسن نے خوبصورتی سے کردار نبھایا، انہیں بھی 2سال لگے مائیکل جیکسن بننے میں، یہ ہوتا ہے فنکار صرف وہی یہ کردار نبھا سکتے تھے۔اس پر اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ کسی فنکار کی بائیوپک کرنا پسند کریں گی ؟ نمرہ نے کہا کہ وہ اداکارہ صبا قمر کی بائیوپک کرنے کی خواہشمند ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں صبا قمر کی بائیوپک کرنا چاہوں گی وہ نا صرف ایک خوبصورت اداکارہ ہیں بلکہ ایک کمال فنکار ہیں، مجھے لگتا ہے جس طرح وہ معیاری کام کررہی ہیں اس طرح کا کام شاید ہی کوئی کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صبا جیسا فنکار ہمارے پاس ہے ہی نہیں وہ پاکستان کی مائیکل جیکسن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں