ناصر حسین 11

صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین

لندن (رپورٹنگ آن لائن)سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہاہے کہ صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے۔تفصیلات کے مطابق کیریبیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا کنگز مین کی نمائندگی کرنے والے صائم ایوب کو پاکستان کے ہنگامی طور پر تبدیل کیے گئے اسکواڈ میں شامل کرکے اوپننگ کے لیے بھیجا گیا لیکن وہ دونوں اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوئے۔

سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے ان کی سلیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے براہ راست ٹیسٹ میچ میں لانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ملک میں بالکل مختلف فارمیٹ کھیلنے والے بیٹر کو اچانک انگلینڈ میں انگلینڈ کے بولنگ اٹیک کے خلاف ٹیسٹ میچ کھلانا غلط فیصلہ تھا۔ناصر حسین نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا ماننا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے مشکل فارمیٹ ہے اور اس فارمیٹ میں انگلینڈ کی کنڈیشنز میں اوپننگ کرنا انتہائی مشکل ہے۔

سابق انگلش کپتان نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے وریندر سہواگ جو صائم ایوب سے زیادہ بہتر اور تجربہ کار بلے باز تھے وہ بھی اس گرانڈ میں ایسے ہی ایک مرتبہ اچانک ٹیم میں شامل ہوئے تھے مگر دونوں اننگز میں صفر پر آئوٹ ہوگئے تھے۔واضح رہے کہ صائم ایوب نے اکتوبر 2025 کے بعد کوئی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلا تھا۔ناقدین کے مطابق مسئلہ صرف ان کی ناکامی نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا بحران کے دوران عجلت میں کیا گیا انتخاب ہے جس میں تیاری کے بجائے دستیاب تجربے کو ترجیح دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں