شیری رحمان 9

شیری رحمان کی خاران اور مستونگ میں کامیاب آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے خاران اور مستونگ میں کامیاب آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشنز سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کا واضح ثبوت ہیں۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں اس بات کی عکاس ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔ انہوںنے کہاکہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

شیری رحمان نے کہاکہ پوری قوم پاک سرزمین سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پْرعزم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور عوام کا اتحاد قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں