شیخ رشید 129

شیخ رشید کا پشاور دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن ) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پشاور پولیس لائن میں ہونے والا خودکش دھماکا اور انسانی شہادتوں پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا، میری دعائیں اور نیک تمنائیں شہید خاندانوں کے ساتھ ہیں، اللہ انکو صبر جمیل عطا کرے اور شہدا کے درجات بلند کرے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی پاکستان کو دہشتگردی سے محفوظ فرمائے اور ملکی وغیر ملکی سازشوں سے محفوظ رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں