شہباز شریف کی صاحبزادی 237

شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران کے اشتہاری وارنٹ جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت نے شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران کے اشتہاری وارنٹ جاری کردیئے جو ان کے گھر کے دروازے پر چسپاں کئے جائیں گے۔

منگل کے روز احتساب عدالت نے نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ فاطمہ ڈویلپرز نے ایرا کے فنڈ سے خورد برد کی جس کی مالکہ رابعہ عمران ہیں۔ عدالت نے انہیں کئی بار طلب کیا لیکن وہ نہ نیب سے تعاون کررہی ہیں اور نہ ہی عدالت پیش ہورہی ہیں جس پر عدالت نے ان کے خلاف اشتہاری وارنٹ جاری کردیئے جو ان کے گھر کے دروازے پر چسپاں کئے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں