عظمیٰ بخاری 15

شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خواتین نے بھی پولنگ کے عمل میں بھرپور حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتیں گزشتہ 18 برس کی اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے میں ناکام رہی ہیں۔

اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں شکست کھانے والے عناصر انتشار اور فساد کی سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی کارکردگی اشتہارات کے ذریعے بتانا پڑی جب کہ نتائج سے قبل ہی پریس کانفرنسوں کے ذریعے اعتراضات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اب تک الیکشن کمیشن میں کوئی باضابطہ درخواست جمع نہیں کرائی اور صرف میڈیا پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بعض پولنگ ایجنٹس کم عمر اور غیر تربیت یافتہ تھے، جس کے باعث انہیں پولنگ سٹیشنوں سے نکالا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں