شوبز ستارے 135

شوبز ستارے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میںروایتی حریف پاکستان ، بھارت کے درمیان ٹاکرے کے منتظر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )شوبز ستارے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میںروایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے کا بے چینی سے انتظار کرنے لگے،اداکاروںنے اہل خانہ اوردوستوں کے ساتھ اکٹھے بیٹھ کر میچ دیکھنے کی منصوبہ بندی کر لی ۔ نامور اداکارشان ،معمررانا،احسن خان،شاہدہ منی،امانت چن،صبا قمر،ریشم،نیلم منیر نے کہا کہ صرف پاکستان اوربھارت کے عوام ہی نہیں بلکہ دنیا میں جہاں جہاںکرکٹ کھیلی جاتی ہے اور اسے پسند کیا جاتا ہے وہاں روایتی حریفوںکے درمیان میچ کاشدت سے انتظار کیا جاتا ہے ۔

شوبزشخصیات نے کہا کہ پاکستانی شاہین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر قوم کو تحفہ دیں گے ۔شوبز ستاروںنے بتایا کہ انہوںنے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اکٹھے بیٹھ کر میچ دیکھنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کو کھیل سمجھنا چاہیے اور دونوں جانب سے کھلاڑیوں کو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں