شازیہ ماریہ 15

شازیہ مری کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ صدر آصف علی زرداری کی زندگی جمہوریت، قربانی اور عوامی خدمت کی علامت ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری مشن کو آگے بڑھانے میں آصف علی زرداری کا کردار تاریخی ہے۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو سالگرہ کی دلی مبارکباددی اور کہاکہ صدر آصف علی زرداری کی زندگی جمہوریت، قربانی اور عوامی خدمت کی علامت ہے۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور دور اندیش قیادت پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے حقیقی علمبردار ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے دو مرتبہ منتخب صدر آصف علی زرداری عوام کے اعتماد کی علامت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صدر زرداری کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ جمہوریت کے لیے جدوجہد تاریخ کا اہم باب ہے۔

انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری مشن کو آگے بڑھانے میں آصف علی زرداری کا کردار تاریخی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قید و بند کی صعوبتیں آصف علی زرداری کے جمہوری عزم اور حوصلے کو متزلزل نہ کر سکیں۔ انہوںنے کہاکہ صدر زرداری ہر مشکل سے مضبوط ہو کر نکلے اور پاکستان کی خدمت کا سفر جاری رکھا۔ شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کھپے کے تاریخی نعرے کے ذریعے آصف علی زرداری نے قومی اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔

انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے ہر مشکل وقت میں جمہوریت اور آئین کا دفاع کیا، صدر زرداری نے پارلیمنٹ کے اختیار کو بحال کیا اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنایا۔ شازیہ مری نے کہاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم آصف علی زرداری کی جمہوری قیادت کا تاریخی کارنامہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر زرداری نے منتخب وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے کردار کو مضبوط کیا۔ انہوںنے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں کو ان کے آئینی اور مالی حقوق دیے گئے۔انہوںنے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے وفاق کو مضبوط اور جمہوریت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، مفاہمت، برداشت اور سیاسی استحکام صدر زرداری کی سیاست کی بنیاد رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں