شازیہ ماریہ 37

شازیہ مری کا خواتین کی گرفتاری پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے خواتین کی گرفتاری پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت مارچ کی خواتین کی کراچی پریس کلب کے اطراف سے گرفتاری قابلِ تشویش ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف شفاف اور فوری کارروائی کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ پرامن مظاہرین کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، جمہوری معاشرے میں اس کی گنجائش نہیں۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ داخلہ کو رہائی یقینی بنانے کی ہدایت کی، تمام خواتین کی فوری رہائی پر بروقت مداخلت کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو کے مشکور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ انصاف، بنیادی حقوق، خواتین کے بااختیار بنانے اور پرامن احتجاج کے حق کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ جمہوری اقدار اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں