اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے چین میں ہنگور کلاس آبدوز کی پاک بحریہ میں شمولیت پر صدر مملکت آصف علی زرداری، نیول چیف اور پوری قوم کو دلی مبارکباد دی ہے۔
جمعرات کو جاری بیان میں سینٹرشری رحمان نے کہاکہ صدر مملکت اور چیف آف نیول اسٹاف کی قیادت میں جدید اسٹریٹجک آبدوزوں کے حصول کا یہ منصوبہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے تحفظ اور خطے میں طاقت کے توازن کو مزید مستحکم بنائے گا۔نائب صدر پی پی نے کہاکہ یہ پیش رفت پاکستان کی سمندری حدود اور اقتصادی زون کے تحفظ کو مزید موثر بنائے گی۔
شیری رحمان نے کہاکہ یہ اہم سنگ میل بحری تجارتی راستوں کے تحفظ اور میری ٹائم سیکیورٹی کو نئی مضبوطی فراہم کرے گا۔انہوںنے کہاکہ پاک چین دفاعی تعاون کا یہ منصوبہ دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو نئی جہت فراہم کرے گا۔نائب صدرپی پی نے کہاکہ یہ پیش رفت پاکستان کی دفاعی خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی سطح پر اس کی صلاحیتوں کا اعتراف مسلسل بڑھ رہا ہے۔









