اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ترک صوبے قہرمان مرعش میں اسکول فائرنگ پر اظہارِ افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہاکہ اطلاعات کے مطابق طالب علم مبینہ طور پر گھر سے اسلحہ چھپا کر اسکول لایا۔
شیری رحمان نے کہاکہ کم عمر بچوں کی ذہنی تربیت اور آن لائن/میڈیا کنٹینٹ کی نگرانی والدین کی اہم ذمہ داری ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ دنیا بھر میں تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی اور کاؤنسلنگ سسٹم بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دینا ہوگا۔ شیری رحمان نے واقعہ میں جاں بحق بچوں کے والدین سے دلی ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا ء کی ۔









