راجہ پرویز اشرف

سینیٹ انتخابات میں گیلانی کی جیت یقینی، مخالفین کے پسینے چھوٹ گئے ہیں، راجہ پرویز اشرف

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے کے بعد مخالفین کے پسینے چھوٹ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا پی ڈی ایم رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے امیدوار بننے کے بعد ان کے پسینے چھوٹ گئے ہیں، قومی اسمبلی کے ارکان میرٹ پر فیصلہ کریں گے اور یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی ہے۔