لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینیٹ کے انتخابات میں پیسے کی مداخلت اور ووٹوں کی خرید و فروخت کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سینیٹ کے انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کیلئے ایک ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، سینٹ کے انتخابات میں کرپشن، پیسہ کا عمل دخل اور ووٹ کی فروخت کا خدشہ ہے، الیکشن کمیشن کو چٹھی بھی لیکن پیشرفت نہیں کی گئیں،الیکشن کمیشن کو آئینی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے پابند کیا جائے، سینیٹ انتخابات میں پیسے کی عمل دخل اور ووٹوں کی فروخت کو روکنے کی ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔