بہروز سبزواری 18

سینئر اداکار بہروز سبزواری کا وٹس ایپ اکائونٹ ہیک کر لیا گیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار بہروز سبزواری کا وٹس ایپ اکائونٹ ہیک کر لیا گیا ، ہیکر نے عزیز و اقارب اور دوستوں کو پیسے ٹرانسفر کرنے کے میسج کر دئیے ۔

بہروز سبز واری کے بھائی نے بتایا کہ ہفتہ کے روز نا معلوم ہیکرکی جانب سے وٹس ایپ ہیک کر کے ایڈریس بک میں فیڈ بڑی تعداد میں نمبروں پر پیسے ٹرانسفر کرنے کے میسج کئے گئے اور خود انہیں بھی پیسے ٹرانسفر کرنے کا میسج موصول ہوا تاہم بھائی سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ ان کا وٹس ایپ ہیک ہو چکا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ عزیز و اقارب اور دوستوں کی فون کالز آنے پر انہیں حقیقت سے آگاہ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں