اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن ) طبی غذائی ماہرین نے کہا ہے کہ سیب میں 84 فیصد پانی اور باقی ٹھوس مادہ ہوتا ہے،
سیب کے ٹھوس حصے میں کاربوہائیڈریٹس، شکر اور پروٹین کے علاوہ وٹامن سی جیسے اہم جزو پائے جاتے ہیں۔ ملک کی
معروف غذائی ماہر ڈاکٹر نوشین ہاشمی نے کہا ہے کہ دوسرے پھلوں اور سبزیوں کے مقابلہ میں سیب میں فاسفورس کی مقدار
زیادہ ہو تی ہے جبکہ فولاد بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیب قدرت کی جانب سے انسان کے لئے قیمتی
تحفہ ہے جو مفرح دل و دماغ ہے۔ دل کو طاقت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دل کی گھبراہٹ کی صورت میں تازہ سیب یااس
کا مربہ انتہائی مفید ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیب میں فولاد، وٹامن اے، کیلشیم اور فاسفورس کی موجودگی انسانی صحت
کے لئے انتہائی مفید ہے اس کے علاوہ سیب میں وٹامن بی اور سی بھی پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیب طبی لحاظ
سے انتہائی مفید پھل ہے جس کے بارے میں انگریزی کا ایک مشہور محاورہ بھی ہے کہ ” وہ شخص جو دن میں ایک سیب
کھاتا ہے، ڈاکٹر اس کے قریب نہیں آ سکتا” ۔