پی ٹی آئی 15

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں،قید پی ٹی آئی رہنما ﺅں کا پیغام

ؑلاہور(رپورٹنگ آن لائن)کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید نے بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئینی بالادستی محض کتابوں تک محدود ہو تو میثاقِ معیشت بے معنی ہے، سرمایہ کاری وہاں آتی ہے جہاں پر قانون کی حکمرانی اور سیاسی استحکام ہو۔پی ٹی آئی رہنماوں نے مزید کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اور ادارے آئین کی بالادستی پر متفق ہوں، شہباز شریف چارٹر آف پاکستان پر قومی مکالمے کی بنیاد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں