سردار ایاز صادق 54

سپیکر قومی اسمبلی کی اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کے انجینئرز اور افسران کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کے انجینئرز اور افسران کو مبارکباد دی ہے ۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے پاک بحریہ کے انجینئرز اور افسران کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے کامیاب تجربہ پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی خود کفالت کا ثبوت ہے۔

پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری قابلِ تحسین ہے،اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کے تجربے سے پاک بحریہ کی عسکری صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔قوم کو اپنی افواج کی صلاحیتوں پر فخر ہے،ملکی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے پاکستان نیوی کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔کامیاب میزائل تجربہ خطے میں امن کے قیام اور طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں