پاکستان سٹاک مارکیٹ 13

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 250 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اتار چڑھاؤ برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 663 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 38 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1549 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 62 ہزار 374 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں