اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے حکومت کی جانب سے سولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سولر پینلز پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا حالیہ فیصلہ ایک رجعت پسند اقدام ہے۔ اپنے بیان میں ندیم افضل چن نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
انہوںنے کہاکہ سولر پینلز پر اضافی ٹیکس پاکستان کی توانائی کی ترقی میں رکاوٹ بنے گا، اس اقدام سے گھروں اور کاروباروں کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ ہو جائے گا۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ سولر پینلز پر زیادہ ٹیکس لگانے سے نہ صرف صارفین متاثر ہوں گے بلکہ مقامی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچے گا، سولر پینلز پر ٹیکس لگانے کے بجائے حکومت کو ان کو اپنانے کی ترغیب دینی چاہیے۔









