عدالت 13

سندھ ہائی کورٹ،10 سالہ بچی سے زیادتی، مجرم کی عمر قید برقرار

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں سزا یافتہ مجرم رضوان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔مجرم رضوان کے خلاف 2022 میں تھانہ کلری میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے مقدمے کی سماعت مکمل کرکے 2024 میں اسے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مجرم نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی، تاہم عدالت نے اپیل مسترد کرتے ہوئے عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔پولیس کے مطابق مجرم نے 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں