سندھ ہائیکورٹ 82

سندھ ہائی کورٹ نے میر مرتضی بھٹو قتل کیس مدعی مقدمہ کی اپیلوں پر درست دستاویزات اپیل کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کردی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے میر مرتضی بھٹو قتل کیس مدعی مقدمہ کی اپیلوں پر درست دستاویزات اپیل کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں میر مرتضی بھٹو قتل کیس مدعی مقدمہ کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ وکلا آفائی نے موقف دیا کہ مقدمے کیمتعدد ملزم انتقال کرچکے ہیں۔ شاہد حیات، شبیر احمد قائمخانی، آغا محمد جمیل، مسعود شریف کا انتقال ہوچکا ہے۔ مرحوم پولیس افسر شاہد حیات کیخلاف اپیل سے منسلک دستاویزات پڑھنے کے قابل نہیں ہیں۔

عدالت نے درست دستاویزات اپیل کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے وکلا کی استدعا پر اپیل کی سماعت 27 جنوری 2026 تک ملتوی کردی۔ مرتضی بھٹو کو 20 ستمبر 1996 میں دو تلوار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔ واقعے کے 2 مقدمات درج کیئے گئے تھے۔ ایک مقدمہ سرکار جبکہ دوسرا مقدمہ مرتضی بھٹو کے اہلخانہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے دونوں مقدمات میں تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں