کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے کے ای ایس سی نجکاری کیس کا فیصلہ 15سال بعد سناتے ہوئے کے ای ایس سی لیبریونین کی درخواستیں مسترد کردیں،
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے ای ایس سی کی نجکاری کیوں نہیں ہوسکتی ؟ درخواست گزارمطمئن نہ کرسکے ، نجکاری کاعمل غیرقانونی نہیں تھا،خیال رہے جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔