مراد علی شاہ 44

سندھ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں،مراد علی شاہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں،نیشنل پولیس اکیڈمی کا پولیس افسران کی پیشہ ورانہ تربیت میں اہم کردار ہے۔

نیشنل پولیس اکیڈمی میں سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کا پولیس افسران کی پیشہ ورانہ تربیت میں اہم کردار ہے، تربیت مکمل کرنے والے ڈی ایس پیز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ نے انتہائی پیشہ ورانہ تربیت کا عمل مکمل کیا ہے، ڈی ایس پیز نے میدان عمل میں عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنی ہے اور پولیس پر عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں قانون نافذ کرنے والے ادارں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مرادی علی شاہ نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے میں سندھ پولیس کی بہادری، عزم اور لگن غیر متزلزل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں