اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیف وہپ سینٹ سلیم مانڈوی والا نے عالمی یومِ آزادیِ صحافت کے موقع پر صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی مضبوطی کا راز آزاد میڈیا اور باخبر شہری میں پوشیدہ ہے۔ اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ سچ کی شمع روشن رکھنے والے تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ریاست کی مضبوطی کا راز آزاد میڈیا اور باخبر شہری میں پوشیدہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ جہاں اظہارِ رائے پر پہرے ہوں وہاں معاشی اور سماجی ترقی کا تصور ممکن نہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ صحافت صرف پیشہ نہیں بلکہ معاشرے کے ضمیر کی آواز ہے۔ انہوںنے کہاکہ سچ کو چھپانے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گمراہ کن معلومات عالمی سطح پر جمہوریت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آزادیِ صحافت کے ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داری اور اخلاقیات کا دامن تھامنا ناگزیر ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ڈیجیٹل دور کے چیلنجز کا مقابلہ صرف سچائی اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ سے کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا اداروں کی ساکھ کا تحفظ جمہوری استحکام کے لیے ضروری ہے۔
انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکرز سے لیکر قیادت نے ہمیشہ تنقید کو برداشت کیا اور میڈیا کی آزادی پر یقین رکھا۔ انہوںنے کہاکہ منفی مہم جوئی اور کردار کشی کبھی عوامی مقبولیت کا متبادل نہیں ہو سکتی۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی سلامتی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ حق گوئی کی خاطر صعوبتیں جھیلنے والے صحافیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ ایک منصفانہ معاشرے کی تشکیل کے لیے آزاد صحافت کا تسلسل ضروری ہے۔









