محمد بن سلمان 17

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض (رپورٹنگ آن لائن) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کا ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا.

سعودی عرب کےولی عہد محمد بن سلمان اور فرانس کےصدر ایمانویل میکرون نے خطےکی تازہ ترین صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیےجاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بحری جہاز رانی کی سلامتی اورسمندری راستوں پر آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس ٹیلیفونک رابطے کےدوران سعودی عرب اورفرانس کےدرمیان دوطرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون اورانہیں مزیدوسعت دینے کےطریقوں پر بھی غورکیا گیا۔

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر نےباہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں