جنرل ترکی المالکی 13

سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے: سعودی وزارت دفاع

ریاض (رپورٹنگ آن لائن) سعودی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ خطے اور دنیا کو نئے سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، جن سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون ناگزیر ہو چکا ہے۔

اپنے بیان میں میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے قومی مفادات کے تحفظ کا مکمل حق حاصل ہے، جبکہ بحیرۂ احمر سے متصل ممالک باہمی رابطے اور تعاون کو مسلسل فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کا بنیادی مقصد بحری سلامتی کو یقینی بنانا اور اہم سمندری راستوں کو محفوظ رکھنا ہے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رہے۔

دریں اثنا، سعودی وزارت دفاع نے ریئر ایڈمرل عبداللّٰہ بن سالم کو کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کا نیا کمانڈر مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں