کورونا ایس او پیز 138

سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ایس او پیز کو سختی سے مانیٹر کرنے کا فیصلہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)حکومت نے سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ایس او پیز کو سختی سے مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سکولوں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ 15 سے 21 مارچ تک لیا جائے گا، جائزہ لینے کے بعد سات اضلاع میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔بتا یاگیا ہے کہ 29 اضلاع کے سکولوں میں صبح کے وقت زیرو آگاہی پیریڈ لگایا جائے گا، مانیٹرنگ ٹیمیں روزانہ تین سکولوں کا وزٹ کریں گی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ محکمہ کو بھجوائیں گی، کورونا 19 کے موضوع پر فوکل پرسنز کو 16 مارچ کو زوم پر آن لائن تربیت بھی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں