سردار ایاز صادق 57

سردار ایاز صادق کا جے یو آئی بٹگرام کے سابق امیرو سابق رکن قومی اسمبلی قاری محمد یوسف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جے یو آئی بٹگرام کے سابق امیر و سابق رکن قومی اسمبلی شیخ الحدیث قاری محمد یوسف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے پیغام میں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاری محمد یوسف کا انتقال ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ،میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے قاری محمد یوسف کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں