بریڈ کوپر 10

سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل بریڈ کوپر نے اسرائیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسرائیلی فوج کے سربراہ اور خفیہ ایجنسی موساد کے ڈائریکٹر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل بریڈ کوپر، اسرائیلی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف ایال ضمیر اور موساد کے سربراہ رومن گوفمین کے درمیان سہ فریقی ملاقات ہوئی۔

ایف پی کے مطابق جنرل بریڈ کوپر اور ایال ضمیر نے دونوں ممالک کی افواج کے اعلیٰ کمانڈرز کے ساتھ خطے کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ بھی لیا، اس ملاقات میں اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ عمر ٹشلر بھی شریک تھے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل بریڈ کوپر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بحرین اور کویت نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کی جانب سے کئے گئے فضائی حملوں کو ناکام بنا دیا ہے، یہ حملے ایران کے جزیرے قشم پر امریکی حملوں کے بعد کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں