کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے سانحہ 12 مئی 2007 کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ملکی تاریخ کا ایک افسوسناک باب ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کے شہدا کی قربانیاں جمہوری جدوجہد اور آئین کی بالادستی کی یاد دلاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع نے پورے معاشرے کو دکھ اور کرب میں مبتلا کیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ سیاسی کارکنان، وکلا برادری اور شہریوں نے اس مشکل وقت میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ جمہوریت، برداشت اور قانون کی حکمرانی ہی ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے 12 مئی کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قوم ان کی خدمات کو فراموش نہیں کرے گی۔









